ہاتھوں کو صحیح مقام پر رکھنا موثر ٹائپنگ کے لیے اشد ضروری ہے۔ یہاں دی سفارشات کی سختی سے پابندی کرو، تو آپ جلد سیکھو گے۔ ہاتھوں کو مقام پر رکھنے کے لیے:
(1) کلیدی تختہ کے درمیان میں جو ممتاز نشانات ہیں، ان پر شہادتی اُنگلیاں رکھی جائیں۔ زیادہ تر کلیدی تختے "qwerty" ہوتے ہیں، جن پر یہ کلید "F" اور "J" ہوتی ہیں۔ دوسری جانب، امریکی ڈوارک کلیدی تختہ پر یہ "U" اور "H" ہوتی ہیں۔
غور: یہ نشانات  بطور "لمسی کنڈے" کام کرتے ہیں جس سے آپ کی اُنگلیاں صحیح مقام پر رہتی ہیں؛ اس طرح، کچھ تجربہ کے ساتھ، آپ کو یہ یقین کرنے کے لیے کلیدی تختہ پر نظر ڈالنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
(2) انگوٹھوں کی اطراف نوارِ فضاء (سپیس بار)  پر رکھی جاتی ہیں۔
(3) دوسری اُنگلیوں کی نوکیں قدرتی انداز میں شہادتی انگلیوں کے ساتھ اسی قطار میں کلیدوں پر رہتی ہیں۔
(4) ہاتھوں کے کلائ کے قریبی حصے (اساس) میز پر رکھے جاتے ہیں، کلیدی تختہ سے باہر۔ اس سہارے کے بغیر بازو جلد تھک جائیں گے۔
یہ ہاتھوں کا "گھر مقام" ہے۔ یہاں سے انگلیاں سارے کلیدی تختہ پر حرکت کرتی ہیں، تمام کلیدوں تک قدرتی انداز میں پہنچتی ہوئ، اور جتنا تیز ممکن ہو۔ یہ منزل حاصل کرنے کے لیے، ہم ہر کلید اور کسی انگلی کے درمیان مخصوص نسب استعمال کرتے ہیں۔ یہ نسب اس نصاب میں بتدریج سیکھا جائے گا۔ انگلیوں اور کلید کے درمیان نسب سیکھتے وقت، آپ کو یہ جدوجہد کرنا ہو گی: جب بھی آپ کوئ کلید دباؤ، صرف متعلقہ انگلی ہی اس کی طرف حرکت کرے، تمام انگلیاں اپنے اصل مقام پر رہتی ہوئے۔
اس نسب کو یاد کرنے کے بعد، آپ پچھلے قواعد کو کم سختی سے لے سکتے ہیں، تاکہ کلید دبانے کی زیادہ رفتار ممکن ہو سکے۔
ان مختصر وضاحات کے بعد، آپ کو اساسی نصاب کے ساتھ تربیت کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔ اور یاد رکھو: لَمس-ٹائپ سیکھنا کے لیے قوّت ارادی اور صبر چاہیے ہوتا ہے! ہم آپ پر بھروسا کرتے ہیں، ہمیں مایوس مت کرنا، ٹھیک؟